آپ دیکھ رہے ہیں زمرہ
ہفت روزہ دعوت
ہلال عید ۲۰۲۰ کے نام
بازغہ دھرو،علی گڑھ
کووڈ۔۱۹ سے وحشت زدہ،ْ سہمی، سسکتی دنیا پر سایہ فگن ماہ رمضان المبارک اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں اور رب لایموت کی صدائے شان کریمی کے ساتھ رخصت ہو رہا ہے۔ وہ صدائے رحیمانہ جو ہر رات کے تیسرے پہر آسمان دنیا سے ہوتی ہوئی زمین کے چپے چپے میں گونجتی ہے ’’ہے کوئی استغفار کرنے والا کہ اسے بخش دوں ہے کوئی جنت کا طلب گار کہ اسے جنت عطا…
مزید پڑھیں...
جیلوں میں کوویڈ۔19کی در اندازی سنگین مسئلہ
سال 2018کے دسمبر مہینے تک انڈیا کی 1,339 جیلوں میں 4,66,084قیدی بند ہیں۔ ملک کی جیلوں میں اوسطاً قیدیوں کی تعداد 117.6فیصد ہے۔ اتر پردیش اور سکم میں یہ شرح بالترتیب 176.5فیصد اور 157.3فیصد ہے۔
(نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو)
عید رمضان اورہماری انفرادی و اجتماعی
محمد خالد،لکھنٔو
اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کی عبادتوں کے عوض بطور انعام عید کا مبارک دن عطا فرمایا ہے اور اس دن کو ’عید الفطر‘ کی حیثیت دے کر پوری امت مسلمہ کے لیے خوشی منانے کا دن قرار دیا ہے یعنی نمازِ عید سے قبل ہر ایک کو اپنے پاس…
سلاخوں کے پیچھے اندوہناک عیدیں!
یوں تو جیل کا ہر دن ایک جیسا ہی ہوتا ہے لیکن جب عید کا موقع آتا ہے تو جیل سے باہر کی دنیا میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوتی ہیں جب کہ جیل کی دنیا میں غم مزید چھایا ہوا ہوتا ہے۔ سبھی قیدی اپنے پرانے دنوں کو یاد کر رہے ہوتے ہیں کچھ رو رہے ہوتے ہیں تو…
تنہائیوں کی آغوش میں نیک بندوں کا طرز عمل
اصحاب کہف نے اللہ کی خاطر سماج سے علحیدگی اختیار کی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ حالات صحیح اور سازگار ہونے پر وہ سماج سے پھر سے جڑ جائیں گے اور نوع انسانیت کے لیے نفع بخش ثابت ہوں گے اور اس گوشہ نشینی کے دوران اپنے معبودِ حقیقی سے تعلق کومضبوط…
گھر واپسی
فی ا لحال یہ ایک اَن کہی کہانی ہے لیکن جب کبھی وقت کا مورخ اسے الم ناکیوں کے قلم اورمحرومیوں کی سیاہی سے لکھ کر سامنے لائے گا تو پڑھنے والوں کے دل دہل جائیں گے۔ تاریخ کی یہ دلدوز کہا نی ضرور بتائے گی کہ یوپی، بہار، بنگال، اوڑیسہ اور دیگر…
جائزہ لیجیے!
ہم قرآن کو ایسے پڑھیں کہ نہ صرف یہ ہمارے اندر جذب ہو بلکہ اس کے ساتھ قلب وروح کا تعلق گہرا ہو جائے اور دل دماغ تن من سب تلاوت میں شریک ہو جائیں
فرقہ واریت کا وائرس، دوسرا خوفناک چیلنج
مودی جی کو چاہیے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے اس مرحلے پر ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اپنے ہی حامیوں کے خلاف مثالی قانونی کارروائی کا حکم دیں، جو فرقہ وارانہ وائرس کو پھیلاتے ہوئے ماحول کو خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
خبر و نظر
حکومت نے اس کے بعد کی اپنی سیاسی حکمتِ عملی پہلے ہی بنا رکھی ہے۔ عوام زبان نہیں کھول سکیں گے۔ واقعی بعض مبصرین بجا طور پر کہہ رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے بعد ایک نئی دنیا وجود میں آئے یا نہ آئے لیکن نیا بھارت ضرور وجود میں آئے گا۔
اداریہ
وطن عزیز کے حالات کے تناظر میں مسلمانوں کے لیے عید کا پیغام یہ ہے کہ آنے والے حالات مزید سخت ہو سکتے ہیں انہیں ایمان واستقامت کے ساتھ ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے فسطائی ایجنڈہ کے آگے دیوار بننا ہے۔ اس کے لیے انہیں بیک وقت…